کورونا وائرس میں گلے ملنے کا نیا حل نکال لیا گیا

بیلجیئن کے ایک ریٹائرمنٹ ہوم نے کورونا وائرس کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے اپنے پیاروں سے گلے ملنے کا حل نکال لیا ہے
بیلجیئن کے اس ریٹائرمنٹ ہوم نے کورونا وائرس کے دوران اپنے پیاروں سے گلے ملنے کے لیے ‘ہگ کرٹین لگایا ہے جو کہ ایک پلاسٹک کا پردہ ہے۔

اس بڑے سے پلاسٹک کے پردے کو پھولوں سے سجایا گیا ہے جس میں دو عدد پوکٹس ہیں جس میں ملنے آنے والے لوگ اپنے ہاتھ ڈال سکتے ہیں اور گلے ملنے کے دوران درمیان میں پلاسٹک کے پردے کی وجہ سے وائرس کا خطرہ نہیں ہوتا۔

اس پلاسٹک کے پردے کو ہر صارف کے ملنے کے بعد جراثیم کش سے اچھی طرح صاف کیا جاتا ہے