لاہورمیں کورونا کیسزمیں کمی ، سیل کیے گئےعلاقے کھول دئیے گئے

صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے دس روزقبل ڈیفنس، گارڈن ٹاؤن، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گلشن راوی اور اندرون شہر کو کورونا کیسز زیادہ ہونے کے باعث مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا ۔ تاہم کورونا کیسز میں کمی کے بعد ان علاقوں کو کھول دیا گیا ہے ۔پولیس نے ان علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں میں لگائی گئی رکاوٹیں ہٹادی ہیں۔ کھولے گئے علاقوں میں ٹریفک کی روانی بحال ہوگئی، کلمہ چوک انڈر پاس،کالج روڈ اور گلبرگ سمیت دیگر اہم شاہراہیں کھول دی گئی۔ ان علاقوں میں معمول کے مطابق دکانیں پیر سے کھلیں گی جبکہ شاپنگ مالز بھی پیر سے مقررہ وقت کے مطابق کھلیں گے۔
محکمہ داخلہ نے 30 جون کو ان علاقوں کو 3 جولائی تک مزید سیل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔
واضح رہے پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار 283 تک پہنچ گئی جبکہ ایک دن میں 68 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 4 ہزار 619 ہوگئی ۔ پاکستان میں کورونا سے اب تک ایک لاکھ 25 ہزار 95 مریض بھی صحتیاب ہوچکے ہیں

Courtesy gnn news