پاکستان تحریک انصاف اہم انتخابی معرکے کیلئے تیار

گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے معاملے پر پارٹی ٹکٹ کے خواہشمند افراد سے باضابطہ تحریری درخواستیں اور کوائف طلب کرلی ہیں، انتخاب لڑنے کے خواہشمند افراد11جولائی تک درخواستیں بھجواسکیں گے۔

کوائف فراہمی اور ٹکٹ درخواست کاطریقہ کارپی ٹی آئی ویب سائٹ پرآویزاں کردیا گیا ہے، تحریک انصاف گلگت بلتستان کیلئے باضابطہ پارلیمانی بورڈکی تشکیل کا اعلان کرے گی، پارلیمانی بورڈطریقہ کارکی روشنی میں درخواستوں کی پڑتال اور امیدواروں کااعلان کرے گا۔

چیف آرگنائزرپی ٹی آئی سیف اللہ نیازی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کی اہم اکائی،قدرتی وسائل سےمالامال ہے، ماضی کےحکمرانوں نےگلگت بلتستان کومحرومیوں کے سپرد کئے رکھا۔

سیف اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کاانتخاب سیاسی تاریخ میں نئےدورکانکتہ آغازثابت ہوگا، بہترین ساکھ اورصلاحیت کےحامل امیدواروں کومیدان میں اتاریں گے، پی ٹی آئی ان انتخابات میں تاریخی کامیابی سمیٹے گی

Courtesy Ary News