بے قابوٹرک ٹول اسٹیشن میں جا گھسا

چین میں ایک بے قابو ٹرک ٹول اسٹیشن میں جا گھسا۔

یہ حادثہ ایک کارڈرائیور کی غلطی کے باعث پیش آیا جس نے مصروف ہائی وے پر ایک دم لین تبدیل کی اور یوں پیچھے سے آتے ٹرک ڈرائیور نے کار کو بچانے کی کوشش کی اور اسی کوشش میں ٹرک بے قابو ہوتا ٹول اسٹیشن میں جا گھسا جبکہ اس دوران ٹول اسٹیشن پر رۃکی گاڑی ٹرک کی زد میں آنے سے بال بال بچی۔

یہ حادثہ لین تبدیل کرنے والے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا جس میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔