عزیربلوچ کی پوری جے آئی ٹی رپورٹ میں فریال تالپوراورآصف علی زرداری یا پیپلزپارٹی قیادت کا کوئی ذکر نہیں ہے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب
نے کہا ہے کہ عزیربلوچ کی پوری جے آئی ٹی رپورٹ میں فریال تالپوراورآصف علی زرداری یا پیپلزپارٹی قیادت کا کوئی ذکر نہیں ہے۔تحریک انصا ف کی نا اہل حکومت نے ہماری قومی ائر لائن کے پائلٹ کے اوپربھی سوالیہ نشان لگا دیا

ان کا مستقبل تباہ کردیا اور سمجھ نہیں آرہا ہے پاکستان کے اہم فیصلے کون کررہا ہے ہربات کے لئے صرف یہ کہتے ہیں کریں گے مگر انہو ں نے آج تک کچھ نہیں کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سندھ اسمبلی آڈیٹوریم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ، صوبائی وزیر سہیل سیال بھی انکے ہمراہ تھے بیرسٹر مرتضی وہاب نے مزید کہا کہ تحریک انصا ف نے بلاول بھٹو پر الزام لگا یا کہ کم ٹیکس جمع کرتے ہیںمگر حقیقت یہ ہے کہ بلاول بھٹو نے اپنے اثاثے الیکشن کمیشن میں دیئے ہیں۔بلاول بھٹو نے چالیس لاکھ زرعی انکم ٹیکس جمع کروایا ہے جبکہ علی زیدی نے ماضی میں خود ٹیکس جمع نہیں کروایااوربلاول بھٹو عوام کے حقوق کی جنگ لڑرہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ ہم ریکارڈ کی درستگی کے لئے بتاتے ہیں کہ بلاول بھٹو کے اثاثے ڈکلیئرہیںاس وقت علی زیدی اپنے اوروزیراعظم کے بنی گالا کے جوابات دیںاور علی زیدی ،عزیربلوچ اورنثارمورائی کی جے آئی ٹی کی بات کررہے ہیں یہ خفیہ دستا ویزات

ہوتے ہیں۔ان شواہد کو مکمل چھا ن بین کے بعد پبلک کیا جا تا ہے جبکہ علی زیدی نے الزام لگا یا کہ عزیربلوچ کو احکامات آصف علی زرداری اورفریال ٹالپور دیتے تھے اگر ان کے پا س شوا ہد ہیں تو سامنے لا ئیں ورنہ اخلا قی جر ات کا مظا ہرہ کرتے ہو ئے فی الفو ر مستعفی ہو جا ئیں ۔انہو ں نے کہا کہ بروز پیر کو تینو ں جے آئی ٹیز سا نحہ بلدیہ ٹا ﺅ ن ،عزیر بلو چ اور نثارمو را ئی کی مکمل رپو ر ٹ محکمہ دا خلہ کی ویب سائٹ پر شا ئع کر دی جا ئیں گی ۔انہو ں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری نے اہم سوالات اٹھائے ہیں مگر کئی ہفتے گذرگئے عوام سستی چینی ڈھونڈ رہی ہے جس کا وزیراعظم نے وعدہ کیا تھاہم پہلے کہہ چکے ہیں کہ یہ بحران شگرایکسپورٹ کی وجہ سے ہوا ہے اور انکوائری کمیشن میں جن وزرائ کے نام ہیں ان کے خلاف کارروائی نہیں ہو ئی اور وزیراعظم کورپورٹ میں بچانے کی کوشش کی گئی۔انہو ں نے کہا کہ ایک کروڑ نوکریاں تو نہیں ملیں اور ادا رو ں سے ملازمین کو فارغ کیا جارہا ہے اور پچاس لاکھ گھربھی نہیں بنے۔انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم کے دوست زلفی بخاری کی کیا خدمات ہیں بتایا جائے ان کو نوازا گیا اب زلفی بخا ر ی نے پی ٹی ڈی سی کے ملازمین پر وارکیا ہے ۔علی زیدی بحری امور کے وزیرہیں ان کی کارکردگی سب کے سامنے ہے چیئرمین کے پی ٹی نے ان کے بارے میں جوباتیں کیں اس کے جوابات بھی دیئے جائیں،علی زیدی نے پیپلزپارٹی قیادت پر پی آئی اے کے متعلق الزامات لگائے علی زیدی اپنے محکمے کے جوابات تو دیتے نہیں۔انہو ں نے کہا کہ جوشخص اپنی وزارت نہیں چلا سکتا وہ چھ ماہ میں پی آئی اے کو کیسے ٹھیک کرے گا؟ علی زیدی یا تو قوم سے معافی مانگیں یا پیپلزپارٹی قیادت سے معافی مانگیں علی زیدی جب آفیشل کاغذات دیکھیں گے تو پھر اپنے بارے میں بھی بتائیں گے۔انہو ں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کے خلاف ہمیشہ غلط بیانی کی جاتی ہے مگر پیپلز پا ر ٹی عوامی پا ر ٹی ہے اور عدالتی فیصلو ں کے سامنے سر خم کرتی ہے یہی پیپلز پا ر ٹی کی تاریخ ہے اور ہم سلیکٹڈ حکومت کے سیا ہ کا ر نا مے عوام کے سامنے لا تے رہیں گے۔