جہازوں کو پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اقدامات

شاہ فیصل اور ائر بیس مسرور بیس کے نزدیک علاقوں سے پرندوں کو دور رکھنے کے اقدامات پر غور

کراچی . کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا ہے کہ متعلقہ بلدیاتی ادارے ائر پورٹ اور مسرور بیس اور شاہ فیصل ائر بیس کے نزدیک اور اطراف صفائی کو یقینی بنائیں، کھلا کچرہ روکنے کی روک تھام کریں فوری کچرہ اٹھانے کو یقنی بنائیں اس کے لئے خصوصی عملہ متعین کریں جو مسلسل نگرانی کریں تاکہ کچرہ کی وجہ سے پرندے راغب نہ ہوں پرندوں کی فضائی حدود میں یا ون وے پر آمد ائر ٹرانسپورٹ کے لئے خطرات کا باعث نہ بن سکتی ہے۔وہ اپنے دفتر میں ائر فورس اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی متعلقہ بلدیاتی اداروں کے افسران کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے ڈپٹی کمشنر شرقی علی احمد صدیقی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر غربی اور دیگر بھی اجلاس میں موجو د تھے ۔ اجلاس میں ائر فورس کے افسران نے کمشنر کراچی کو مسرور بیس اور شاہ فیصل بیس کے نزدی قائم کچرہ کنڈیوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے مسائل کی جانب توجہ دلائی ۔ فیصلہ کیا گیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اس بات کو یقنی بنائے گی کہ ائر فورس کے نزدیک علاقوں میں کجچرہ اٹھانے کا نظام ائر سیفٹی کے تقاضوں کے مطابق ہو ۔اور ائر پورٹ اور ائر بیسز کے نزدیک اور اطراف میں ائر سیفٹی تقاضوں کے خلاف غیر محفوظ طریقہ سے قائم کچرہ کنڈیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں ان علاقوں میں صفائی کا خصوصی انتظام ہو خصوصی مانٹرنگ ہو اور خصوصی عملہ متیعین ہو جو مسلسل نگرانی اور کھلے کچرے کی روک تھام کو یقنی بنائے اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ لوگوں میں پرندوں کی وجہ سے درپیش جہازوں کو درپیش خطرا ت کی حساسیت اور اہمیت کے بارے میں شہریوں میں شعور اجاگر کیا جائے گا ۔ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی اور متعلقہ ادارے تشہیری ذرایع اختیار کر کے لوگوں کو اس کی اہمیت سے آگاہ کرے گی اور شہریوں کو راغب کرے گی کی کہ وہ ائر بیس اور ائر پورٹ کے اطراف کچرہ پھینکنے سے گریز کریں اجلاس کو بتایا گیا کہ ائر فورس انتظامیہ نائر بیس کے نزدیک خا ص طور پر رن وے کی حدود میں پرندوں کو دور رکھنے کے لیئے خصوصی اقدامات کرتی ہے اور اس سلسلہ میں خصوصی عملہ متعین کیا جا تا ہے جو مختلف کوششوں اور طریقوں سے پرندو ں ان علاقوں سے دور رکھنے یا طیاروں کو محفوظ بنانے کے لئے فرائض انجام دیتا ہے۔انھوں نے پرندوں کی وجہ سے طیاروں کو درپیش خطرات کے بارے میں بتا یا کہ پرندے کچرے سے راغب ہورے ہیں توجہ دینے کی ضرورت ہے انھوں نے کہا کہ یہ پرندے جہاز سے ٹکرا کر گولی یا میزایل جیسی تباہی پھیلاسکتے ہیں۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متعلقہ ادارے ائر فورس کے علاقوں کے نزدیک کچرے کی روک تھام کے لئے خصوصی عملہ متعین کر یں گے اور مسلسل نگرانی کریں گے یقینی بنائیں گے کہ ان علاقوں میں کھلا کچرہ نہ پھینکا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں