اتنی عمر ہوگئی کاروبار کرتے ہوئے کبھی ایسا بحران نہیں آیا کاروبار تباہ ہوگئے ہیں ۔دیوان افتخار احمد

اتنی عمر ہوگئی کاروبار کرتے ہوئے کبھی ایسا بحران نہیں آیا کاروبار تباہ ہوگئے ہیں ۔دیوان افتخار احمد۔


سابق نائب صدر گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور سابق صدر بہاوالدین انٹرنیشنل دیوان افتخار احمد نے جیوے پاکستان ڈاٹ کام سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آج مارکیٹیں سنسان ہیں لوگوں کی قوت خرید کم ہوگئی ہے ہر شخص پریشانی کا شکار ہے اللہ رحم فرمائے انہوں نے کہا کہ ایشیا میں سے برکت اٹھ گئی ہے اللہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے منافقت چھوڑنی پڑے گی ان کا کہنا تھا کہ جب دھوکہ دہی معاشرے کا وطیرہ بن جائے جب منافقت عام ہوجائے اور جب ہر قسم کی نظر دوسرے کی جیب پر ہوں تو اللہ تعالی اشیاء میں سے برکت اٹھا لیتا ہے وہ قوموں کو بھوک اور خوف کے عذاب میں مبتلا کر دیتا ہے آپ موجودہ حالات پر غور کریں کہ کیا ایسا ہی نہیں ہو رہا انہوں نے کہا کہ میری ایک عمر گزر گئی ہے کاروبار کرتے ہوئے لیکن کاروبار میں کبھی اتنا وہ نہیں دیکھا کاروبار میں کئی مرتبہ اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن موجودہ بحران بہت سخت ہے کاروبار تباہ ہوگئے ہیں مارکیٹ کے حالات آپ کے سامنے ہے بحق نہ ہونے کے برابر ہے کاروبار نہیں ہوگا تو لوگ کیا کریں گے ہر کوئی پریشانی کا شکار ہے اس صورت حال میں اللہ تعالی سے معافی مانگنی چاہیے اللہ تعالی سے رحم مانگنا چاہیے

رپورٹ نوید انجم فاروقی منڈی بہاوالدین