اسلام آباد میں کورونا کیسز میں کمی آنے لگی

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیراسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں کورونا کیسز میں کمی آ رہی ہے،اسلام آباد میں 15 جون تک روزانہ 700 کیسز رپورٹ ہوتے تھےجبکہ گذشتہ روز اسلام آباد میں صرف 113 کیسز رپورٹ ہوئے،گزشتہ روز کی نسبت مثبت کیسز میں 5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور طبی شعبے نے کورونا کیخلاف احسن خدمات سر انجام دیںواضح رہے کہ ملک بھرمیں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد 2 لاکھ 21ہزار 896 تک جا پہنچی جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 4551 ہو گئی۔ سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 89 ہزار 225ہو گئی ہے،پنجاب دوسرے نمبر پر آگیا مریضوں کی تعداد 78ہزار 956 ہو گئی جبکہ کے پی میں کورونا وائرس سے متاثر مریضوں کی تعداد 27 ہزار 110 ، بلوچستان میں 10 ہزار 666 ہو گئی، اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 13 ہزار 195، آزاد جموں و کشمیر 1160 اورگلگت میں 1524 ہو گئی

Courtesy Gnn News