امریکہ نے پاکستان کو100وینٹی لیٹرز فراہم کر دیئے

وفاقی دارالحکومت میں موجود میں امریکی سفارتے خانے نے اپنے ٹویٹ اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ کورونا سے لڑنے کے لیے پاکستان کو اسٹیٹ آف دی آرٹ وینٹی لیٹرزفراہم کیے گئے ہیں۔

ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں واشنگٹن اسلام آباد کے ساتھ ہے۔ وینٹی لیٹرزملک بھرکےاسپتالوں میں نصب ہوں گے۔ جدید ٹیکنالوجی کے حامل وینٹی لیٹرز کی مالیت 30 لاکھ ڈالرز ہےطبی سامان لے کر پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ امریکی ائر فورس بیس پہنچا تھا۔ اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکہ سے اظہار یکجہتی کے لیے پاک فوج کی جانب سے امریکی فوج کو کورونا وائرس سے بچاؤ کا طبی سامان تحفتاً بھیجا گیا تھا۔

امریکہ میں موجود پاکستانی سفیر اسد مجید خان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاک فوج کا یہ اقدام قدرتی آفات سے نمٹنے میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دیرینہ تعاون کا مظہر ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے سفیر نے اس موقع پر کہا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج اور عوام کے مابین تاریخی اور دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی مسلح افواج نے دہشت گردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ اکھٹے مل کر لڑی ہے۔

Courtesy hum news