یورپی ممالک کیلئے PIA پر پابندی کا اطلاق آج رات سے ہوگا

یورپی ممالک کے لیے پاکستان کی قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی پروازوں کی معطلی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق یورپی یونین ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لیے معطل کیا گیا ہے۔

ترجمان پی آئی اے نے بتایا ہے کہ یورپی ممالک کے لیے پی آئی اے پروازوں کی معطلی کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا، جس کے تحت پی آئی اے کی یورپ کے لیے تمام پروازوں کو منسوخ کر دیا جائے گاجعلی لائسنس پر پائلٹس کے پروازیں آپریٹ کرنے پر یورپین یونین کی جانب سے پی آئی اے پر پابندی لگائی گئی ہے۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ یورپین یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومتِ پاکستان پائلٹس کی لسٹ فراہم کرے۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جن مسافروں کی بکنگ ہے، وہ چاہیں تو بکنگ آگے کروا لیں یا ری فنڈ حاصل کر لیں۔

Courtesy jang