لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی والوں کیلئے بڑی خبر

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے ، ای سی سی 4 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔

اجلاس میں پاورڈویژن کی2016سے 2019سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی سمری پیش کی جائے گی اور کےالیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی سمری پر غور ہوگا ، جس کے بعد کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی ٹیرف میں اضافے کا امکان ہے۔

وزارت صنعت کی آئندہ مالی سال میں یوریا کی متوقع ضرورت کی سمری پر غور کیا جائے گا اور وزارت پٹرولیم کی آرایل این جی کی سیلزپرائس گائیڈلائنز پر بات ہوگی۔

نیشنل ٹیلی کمیونی کیشن کارپوریشن کے نظر ثانی شدہ بجٹ اور تخمینے کے معاملے پر غور بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔

یاد رہے 22 جون کو ہونے والے اجلاس میں گندم اور آٹے کی قیمتوں میں کمی سے متعلق اقدامات کی منظوری اور قیمتوں پر کنٹرول کیلئے نجی شعبہ کو گندم کی درآمد کی اجازت دیدی گئی تھی۔

اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ نجی شعبے کیلئے گندم کی درآمد کیلئے کوئی حد نہیں ہوگی، صوبائی حکومتوں کو فوری گندم کی ریلیز کی پالیسی کے اعلان کا کہا جائے گا۔

اجلاس کے دوران سی ڈی اے کو میٹرو کی ادائیگیوں کی مد میں ڈھائی ارب کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دی گئی اور شہدا کے اہل خانہ کو ادائیگی کیلئے 20 کروڑ کی گرانٹ کی سمری کی بھی منظوری دی۔

اعلامیے کے مطابق اسلام آباد پولیس کے شہدا کے اہلخانہ کو 3.6 کروڑ کی فراہمی اور اسلام آبادپولیس کے 10.5کروڑکےواجبات کی ادائیگی کی سمری منظور کی گئی تھی\

Courtesy ary news