آنے والا دور برانچوں کے بغیر بینکنگ کا دور ثابت ہوگا نوجوان ڈیجیٹل بینکنگ کی تیاری کریں .

کے کنٹری مینیجنگ ڈائریکٹر SAP برائے مڈل ایسٹ اینڈ نارتھ افریقہ
جناب ثاقب احمد سے جیوے پاکستان کی خصوصی گفتگو
ملاقات ۔وحید جنگ

کنٹری مینیجنگ ڈائریکٹر SAP جناب ثاقب احمد نے جیوے پاکستان ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا دور ڈیجیٹل بینکنگ کا دور ہوگا ۔ہمارے لوگوں کو اس کی تیاری کر لینی چاہیئے خصوصی ان ہمارے نوجوانوں کو چاہئے کہ ڈیجیٹل بینکنگ کو سمجھیں اور محنت کر کے اس میدان میں آگے بڑھیں ۔آج کے دور میں ہمارے ملک میں ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن سے زیادہ تر لوگ آگاہ نہیں ہیں انہیں اندازہ نہیں ہے کہ یہ کس طرح ہماری عام زندگی پر اثر انداز ہو رہا ہے ۔جب ہم موبائل فون اور بینکنگ کی بات کرتے ہیں تو ہر کسی کے پاس یہ دونوں چیزیں موجود ہیں یا ان کا واسطہ پڑتا ہے ۔ڈیجیٹل بینکنگ کو سمجھنے کے لئے چوتھی سالانہ موبائل ڈیجیٹل بینکنگ سمٹ اینڈ ایگزیبیشن 2019 کا انعقاد بہت خوش آئین اور مفید رہا ۔وہاں پر مقررین نے بہت عمدگی اور خوبصورتی سے ان باتوں کو حاضرین کے سامنے پیش کیا تھا کہ وہ آنے والے دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہو سکیں ۔اکثر میں مثال دیتا ہوں کہ جس طرح ہم ایک زرعی ملک ہیں تو زمین خریدنے میں زیادہ دلچسپی لیتے ہیں جبکہ فلیٹ میں feeling محسوس نہیں کرتے ۔اسی طرح پرانے دور کے لوگ بینکوں میں جاکر بینکنگ کرنے میں سکون محسوس کرتے تھے لیکن اب وقت بدل گیا ہے سب کچھ موبائل کے ذریعے ہو رہا ہے آنے والا وقت شاید برانچوں کے بغیر بینکنگ کا وقت ہوگا اور ہمیں اس کی تیاری کرنی چاہئے خصوصا ہمارے نوجوانوں کو چاہئے ڈیجیٹل بینکنگ کو سمجھیں اور محنت کریں اس شعبے میں وسیع مواقع بھی ہیں اور آنے والا وقت انہیں کا ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں