فن لینڈ میں پانی کے خطرناک بگولے کی ویڈیو وائرل

طوفانی بگولے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلاتے ہوئے اپنے راستے میں آنیوالی ہر شے کو نیست و نابود کر دیتے ہیں ان کا نام سن کر ہی اوسان خطا ہو جاتے ہیں۔

فن لینڈ کے جزیرے Enskär کے سمندر پر بھی ایک ایسا ہی خطرناک طوفانی بگولا زمین سے آسمان تک پانی اور ہوا دائرے میں گھومتا دکھائی دیا۔
پانی میں گرد و غبار کے اس طوفان کوساحل کنارے سے دیکھنے والے افراد خوفزدہ ہوگئے جبکہ موبائل کیم سے ریکارڈ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پانی کے بگولے کے ساتھ آسمان بھی مکمل تاریکی میں ڈوب گیا۔

سیکڑوں فٹ بلند طوفانی سمندری بگولے کی ویڈیو آن لائن بھی ہزاروں بار دیکھی جا چکی ہے