ڈیجیٹل کونٹینٹ پروڈیوسرز انٹرنیشنل کے ڈائریکٹر جناب کاشف موتن سے جیوے پاکستان کی خصوصی گفتگو ملاقات وحید جنگ

ہمیں اپنے نوجوانوں اور ورک فورس کو جدید ٹیکنالوجی کی تربیت دینی چاہیے ۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جناب کاشف موتن نے اس بات پر زور دیا کہ اب انسان بمقابلہ مشین کے دور کی بات ہو رہی ہے پہلے آپ کو یاد ہو گا پی ٹی وی کے بہت بڑے بڑے کیمرے ہوا کرتے تھے ان کو اٹھانا بھی مشکل کام تھا پھر کچھ وقت گذرا تو چھوٹے کیمرے آ گئے اور آج موبائل فون ہر کسی کے ہاتھ میں ہے ثابت ہوا کہ ٹیکنالوجی سے چیزیں بدل جاتی ہیں اب مختلف شعبوں میں انسان کی جگہ مشین آ رہی ہیں اگر انسان خود کو ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ نہیں کریں گے تو بےروزگار ہو جائیں گے لہذا ٹیکنالوجی کو سیکھنا ضروری ہو گیا ہے ۔۔کوئی بھی پروڈیوسر اپنی کاسٹ کم کرنا چاہتا ہے لہذا وہ ایسے ورکر رکھے گا جنھیں مشین آپریٹ کرنی آتی ہے اگر کسی ورکر کو مشین آپریٹ کرنی نہیں آئے گی تو وہ بے روزگار نہیں ہو گا تو کیا ہو گا ۔ہم اس لئے شور مچا رہے ہیں اور ایسا پلیٹ فارم لا رہے ہیں کہ لوگ ابھی سے اپنے آپ کو ڈیجیٹل ورکنگ کے لیے تیار کرلیں ہمیں چاہیے کہ نئی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونے کے لیے اپنے لوگوں کو ٹریننگ دی اگر آٹھ لوگوں کو بے روزگار کر نے کے بعد ایک بندے کو روزگار دینا ہے تو یہ انصاف نہیں ہوگا ہم تنہا اس ملک میں نہیں رہ سکتے سب کو مل کر ملک چلانا ہے اس لئے سب لوگوں کو ٹریننگ دینے کی ضرورت ہے ۔سڑکوں پر بھٹکنے والے بچے ٹرینڈ ہو جائیں گے دنیا میں جا کر پاکستان کا نام روشن کریں گے پاکستان میں پیسے بھیجیں گے تو معیشت کاپیاں بھی چلتا رہے گا یہ ہمارا موٹو ہے ہم اس کے لئے کوشش کر رہے ہیں۔
C100 think tank کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ سی ہنڈرڈ بہت اچھا کام کر رہی ہے لیکن میرے سوالوں کا تسلی بخش جواب نہیں مل رہا تو کہتا ہوں کے پلیٹ حاضر ہے تین مہینے میں 2گھنٹے دے دیجئے ہم دو چار سو لوگوں کو جمع کرلیتے ہیں آپ اگر دو تین گھنٹے ان کو ٹریننگ دے دی۔
حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے ایک سوال پر انہوں نے کہا حکومت پاکستان بدقسمتی سے اس موڈ میں نہیں ہے کہ کوئی کام کرے مجھے معاف کیجئے گا لیکن صورتحال ایسی ہی ہے اور صاف لگ رہا ہے کہ سارا بوجھ پرائیویٹ سیکٹر پر آنے والا ہے اس سے پہلے کہ پانی سر سے گزر جائے ہمیں ہوش کرنا چاہیے شاید ٹیکنالوجی اتنی تیزی سے آئے گی کہ ہمیں ثمود ٹرانزیشن کا ٹائم بھی نہ ملے پہلے سے ورک فورس کو تیار کرلیں گے تو کچھ گزارا ہو جائے گا میں کہتا ہوں لوگ بہت نہ بنے لیڈر بنے لیڈ کریں ہمارے نوجوانوں کی تربیت کریں اور ان کو آنے والے چیلنجوں کے لئے تیار کریں انہوں نے کہا کہ میں تو آگ بجھانے والی اس چڑیا کی طرح اپنی سی کوشش کر رہا ہوں سب لوگ آگے بڑھے ہمیں مل کر اپنے اپنے حصے کا پانی ڈال کر ایک ایسا میٹھا تالاب بنانا چاہیے جس سے پورا پاکستان فائدہ اٹھائے آخر میں میں جیوے پاکستان کو بہت مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی جیوے پاکستان ڈاٹ کام کو مزید ترقی عطا فرمائے اور میں وحید جنگ صاحب ۔۔۔ آپ کا بہت بہت شکریہ ادا کرتا ہوں پاکستان زندہ باد

اپنا تبصرہ بھیجیں