جہاز اڑانے والے پائلٹس کو کلین چٹ مل چکی ہے، شبلی فراز

وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی اور معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کے ہمراہ اسلام آباد میں پری کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ پی آئی اے کے معیار کو بحال کرائیں گے۔ پی آئی اے کا ادارہ گزشتہ چند سال سے زوال پزیر ہے۔ پی آئی اے کی کھوئی ہوئی ساکھ کو دوبارہ بحال کرائیں گے۔

وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ ہم نے ہر ادارے سے سوال جواب شروع کیے ہیں۔ یہ پرانی حکومت نہیں ہے جہاں ایک وزیراعلیٰ کہتے تھے ڈگری تو ڈگری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2010سے نیا لائسنسنگ سسٹم شروع کیا گیا۔ ماضی میں تمام اداروں کو تباہ کیا گیا۔ تحقیقات کے بعد 54 افراد کو گراوَنڈ کردیا گیا۔ مارچ2019میں ہم نے نئی ایوی ایشن پالیسی متعارف کرائی

Courtesy hum news