زائد المیعاد اقامہ رکھنے والوں کو بڑی خوش خبری سنادی

کویت کے وزیر داخلہ نے بتایا کہ حکومت نے انسانی بنیادوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اُن 15 ہزار غیر ملکی افراد کو ملک میں رہنے کی مزید اجازت دے دی جن کے اقامہ یا ویزہ زائد المیعاد (ایکسپائر) ہوگئے تھے۔

کویتی وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ اقامہ قوانین کی خلاف ورزی میں شامل ہونے والے غیر ملکیوں کو تاحکم ثانی ملک بدر نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کرونا کی وجہ سے سرکاری ادارے بند ہیں جس کی وجہ سے غیر ملکی باشندے اپنے اقامہ یا ویزہ میں بروقت توسیع نہیں کراسکے، اقامہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں وہ افراد شامل ہیں جن کی کاغذات کے مطابق کویت میں قیام کی میعاد 2 جنوری سے 29 فروری کے درمیان ختم ہو گئی تھیعرب میڈیا رپورٹ کے مطابق ان پندرہ ہزار افراد میں وہ شہری بھی شامل ہیں جن کی کویت کی شہریت کی معیاد ختم ہوگئی تھی یا وہ سیاحت و کاروبار کی غرض سے کویت کے دورے پر تھے۔

وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ فیصلے کے بعد اب غیر ملکیوں کو اکتیس اگست تک کویت میں رہنے کی قانونی اجازت ہوگی البتہ جن کے اقامے یکم جنوری 2020 سے پہلے ایکسپائر ہوگئے ان کے لیے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ یکم جنوری سے پہلے جن غیر ملکیوں کا اقامہ یا ویزہ ختم ہوگیا وہ اپنی مرضی سے اپنے وطن واپس جاسکتے ہین بصورت دیگر حکومت ایکشن لے کر انہیں ملک بدر کردے گی۔

Courtesy ary news