سینئیر صحافی عبدالرزاق ابڑو اہل قلم کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی صحت کے متعلق سندھ حکومت سنجیدگی کا مظاہرے کرے۔-ایسوسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس اے پی جے ( سندھ)

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایسوسی ایشن آف پارلیمینٹری جرنلسٹس اے پی جے ( سندھ) نے سینئیر صحافی عبدالرزاق ابڑو

کی صحت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ایک مشترکہ بیان میں اے پی جے رہنماوں صدر ارباب چانڈیو،


جنرل سیکریٹری وکیل راؤ، سینیئر نائب صدر اکرم بلوچ، نائب صدر شہزاد میمن، خزانچی اقتدار انور ، سینئر جوائنٹ سیکریٹری اے کے محسن، جوائنٹ سیکرٹری لیاقت مغل، سیکریٹری اطلاعات حفیظ بلوچ ارکان مجلس عاملہ منیر ساقی ، عمیمہ ملک، قادر لاشاری، خورشید رحمانی، سعید لاشاری، ارشد محمود اور ذواالفقار تنیو نے
صوبائی حکومت سے سینئیر صحافی عبدالرزاق ابڑو کو فوری اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اے پی جے نے سندھ حکومت نے سینئیر صحافی عبدالرزاق ابڑو کے مرض کی تشخیص کے لئے فوری طور پر میڈیکل بورڈ قائم کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ سینئیر صحافی عبدالرزاق ابڑو اہل قلم کا قیمتی اثاثہ ہیں ان کی صحت کے متعلق سندھ حکومت سنجیدگی کا مظاہرے کرے۔ علاوہ ازیں ایسوسی ایشن آف پارلیمنٹری جرنلسٹس اے پی جے ( سندھ) نے سینیر صحافی اور کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس کے بڑے بھائی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اے پی جے رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔