ایسوسی ایشن آف کورٹ رپورٹرز کراچی کاہنگامی اجلاس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایسوسی ایشن آف کورٹ رپورٹرز کراچی کاہنگامی اجلاس صدر لیاقت علی راناکی صدارت

میں اجلاس میں نائب صدر۔اور ممبران نے شرکت کی اجلاس میں ایسوسی ایشن کےسابق نائب صدراور سینئر کورٹ رپورٹر بلال احمد سمیت دیگر صحافیوں کو بہترین کارکردگی کے باوجود پیشگی اطلاع دیئے بغیر ملازمت سے فارغ کیئے جانے پر سخت تشویش کا اظہارکیا۔اجلاس میں کہاگیاکہ چینل 92 نیوز انتظامیہ کا یہ اقدام قابل افسوس اور قابل۔مذمت ہے۔چینل انتظامیہ نےسینئرز صحافیوں کو پے در دی کےساتھ ملازمت سے فارغ کرکے آزادی صحافت پر خود ہی قدغن لگا رہی ہے، بالخصوص کورونا جیسی خطرناک وبا کی صورتحال میں اپنی جان کی پروا کیئے بغیر فیلڈ میں رہ کر رہورٹرز اپنے ادارے کے لیئے خبریں تلاش کرنے میں مصروف رہتے ہیں نیوز چینل انتظامیہ اس کارکردگی کو کس طرح نظر انداز کرسکتی ہے۔ اجلاس میں چینل انتظامیہ سےنظر ثانی کامطالبہ اور پیمرا سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ اس اقدام کا نوٹس لے کر کارروائی کرے