ہاٹ ڈاگ خریدنے جانے والا امریکی شہری لکھ پتی بن گیا

کہتے ہیں دینے والا جب دیتا ہے تو چھپڑ پھاڑ کر دیتا ہے۔ کچھ ایسا ہی امریکی ریاست ورجینیا سے تعلق رکھنے والے گیرارڈ فوری کے ساتھ ہوا، جس نے ورجینیا کے لاٹری حکام کو بتایا کہ وہ گھر سے ہاٹ ڈاگ خریدنے کے لیے نکلا تھا۔

کھانے پینے کی اشیا کے بڑے اسٹور پر ہاٹ ڈاگ خریدنے کے بعد اسے جون میں ہونے وال کیش ڈرا کا ٹکٹ خریدنے کا خیال آیا۔

جیرارڈ فوری نے صرف ایک دن پہلے جس لاٹری کا ٹکٹ خریدا تھا اس کے نتائج میں اپنا نمبر چیک کیا تو اس کی خوشی کی انتہا نہ رہی کیوں کہ اس کا ایک لاکھ ڈالر کا انعام نکل آیا تھا۔

جیرارڈ فوری کا کہنا ہے کہ وہ بہ آسانی پْرجوش ہونے والا انسان نہیں لیکن اس غیر متوقع خوش خبری کے بعد وہ پھولے نہیں سما رہا تھا اور اس کا جوش و خروش آسمان سے باتیں کررہا تھا۔

فوری نے تاحال انعامی رقم کو خرچ کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔