چین: دوران ڈرائیونگ نیند بھگانے کا انوکھا انداز

دوران ڈرائیونگ نیند آجانے کے سبب حادثات تو آپ نے سُنے ہی ہوں گے لیکن اس نیند کو بھگانے کیلئے چینی شہری نے انوکھا انداز اپنا کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

یہ مناظر چین کی ایک ہائی وے پر دیکھے گئے جب ایک شخص مصروف سڑک پر پُش اپس کرتا دکھائی دیا
یوں خطرناک انداز اپنائے شخص کو پولیس نے دیکھا تو قریب پہنچی اور اس اقدام کی وجہ پوچھنے پر بتایا کہ نیند بھگانے کیلئے اُس نے ایسا کیا۔

دوسری جانب پولیس نے ڈرائیور کو آئندہ احتیاط کی تاکید کر کے جانے دیا جبکہ یہ ویڈیو جس نے دیکھی حیران رہ گیا۔