شاہ رخ خان نے سلم ڈاگ ملینیئر کا اہم کردار کیوں مسترد کیا؟

بھارت کی مشہور بین الاقوامی فلم سلم ڈاگ ملینیئر میں شاہ رخ خان کو انیل کپور کی جگہ پر پروگرام ہوسٹ کا کردار دیا گیا لیکن انہوں نے یہ کردار کرنے سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ سلم ڈاک ملینیئر کو دنیا بھر میں پذیرائی ملی جبکہ اس میں دیگر اداکاروں کے ساتھ انیل کپور کی اداکاری کو بھی کافی پسند کیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انیل کپور سے قبل سلم ڈاگ ملینیئر میں ’پریم کمار‘ کا کردار نبھانے کے لیے شاہ رخ خان کو یہ آفر کی گئی تھی۔

تاہم اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ شاہ رخ خان نے اپنے پروگرام ’کون بنے گا کروڑ پتی سیزن تھری‘ میں میزبانی کرنے کو یہ کردار نہ نبھانے کی وجہ بتائی۔

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ اس فلم میں پریم کمار کا کردار فلم کے آخر میں منفی دکھایا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ فلم کے آخر میں پریم کمار کا رویہ پروگرام کے امیدوار کو دھوکا دہی کا ہوتا ہے۔

شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ میں پہلے سے ہی اس اسی طرح کا ٹی وی شو کر رہا تھا، اگر اس کردار کو نبھاتا تو لوگ سمجھتے کہ میں حقیقی معنوں میں اپنے پروگرام میں بھی اسی طرح چیٹنگ کرتا ہوں