وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی لاہور آمد: وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی لاہور آمد: وزیراعلیٰ پنجاب نے وزیراعلیٰ بلوچستان کا ایئرپورٹ پر استقبال کیا
▪︎ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
︎دونوں وزرائے اعلیٰ کا بین الصوبائی ہم آہنگی اور صوبوں کے درمیان تعلقات بڑھانے کیلئے تیز رفتاری سے اقدامات پر اتفاق۔

“ترقی اور خوشحالی کے سفر میں دونوں صوبے قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں گے۔ پنجاب حکومت بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لئے ملکر کام کرنے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔ بلوچستان کے طلبا و طالبات کیلئے پنجاب کے تعلیمی اداروں میں خصوصی کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔” وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار