میسی 700 گول بنانے والے دنیا کے ساتویں فٹبالر

یونل میسی کیر یئر میں 700 گول بنانے والے دنیا کے ساتویں فٹبالر بن گئے۔ اسپینش لیگ میں ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف انہوں نے کیر یئر کا 700واں گول کیا۔

اس سے پہلے جوزف بیکان (805)، روماریو (772)، پیلے (767)، فیرنس پوسکاس (746)، گریڈ مولر (735) اور کرسٹیانو رونالڈو یہ کارنامہ سرانجام دے چکے ہیں۔

اسپینش لیگ میں بارسلونا نے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف میچ کے گیارہویں منٹ میں برتری حاصل کی جب اون گول کی بدولت گول ہوا۔

19 ویں منٹ میں سول نے یہ برتری ختم کردی۔پہلے ہاف میں مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں بارسلونا کو پنلٹی ملی جس پر لیونل میسی نے گول کردیا۔یہ ان کے کیریئر کا 700واں گول تھا۔وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے ساتویں فٹبالر بن گئے۔ میسی بارسلونا کے لئے بھی 630 گول کرچکے ہیں۔

میچ کے 62 ویں منٹ میں سول نے پنلٹی پر دوسرا گول کرکے میچ برابر کردیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر ریال میڈرڈ پہلے بارسلونا دوسرے اور ایٹلیٹکو میڈرڈ تیسرے نمبر پر ہے۔