سندھ روینیو بورڈ نے سال 20-2019 کے دوران 105.9 ارب روپے کا مجموعی روینیو جمع کیا، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ روینیو بورڈ نے سال 20-2019 کے دوران 105.9 ارب روپے کا مجموعی روینیو جمع کیا، وزیراعلیٰ سندھ

گزشتہ سال 19-2018 کے دوران 100.3 ارب روپے جمع کئے گئے تھے، وزیراعلیٰ سندھ

رواں سال کے دوران معیشت کی سست روی اور رواں سال کے آخری چار مہینوں کے دوران کوویڈ-19 جیسی وباکے باوجود 5.6 فیصد زیادہ ریونیو جمع کیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ

105.9 ارب روپے میں 100.3 ارب روپے کے سندھ سیلز ٹیکس کی وصولی بھی شامل ہے جوکہ گزشتہ سال 19-2018 کے دوران جمع کئے گئے 93.1 ارب روپے سے 8 فیصد زائد ہے، وزیراعلیٰ سندھ

سندھ ریونیو بورڈ کے ملازمین و عملے نے کوویڈ-19 کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال اور لاک ڈاؤن جیسی صورتحال کے باوجود بہترین طریقے سے اپنے فرائض انجام دیئے جوکہ قابل ستائش ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

آئندہ سال 21-2020 کے دوران ایس آر بی کیلئے 135 ارب روپے کا مجموعی حدف مقرر کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

عبدالرشید چنا
میڈیا کسنلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ