کارتیک کے ٹوئٹر ٹرینڈ بننے پر والدہ پریشان

بھارتی ابھرتے ہوئے اداکار کارتیک آریان اور شہناز گِل کی سوشل میڈیا پر دلچسپ چیٹنگ پر کارتیک آریان کا نام ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا جس پر وہ اور اُن کی والدہ پریشان ہو گئے۔

بھارتی شو بگ باس سیزن 13 سے شہرت پانے والی گلوکارہ اور ماڈل شہناز کور گِل نے فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے مداحوں کو پیغام دیتے ہوئے لکھا کہ ’سب کی عزت کریں
شہناز کی اس پوسٹ پر کارتیک نے دلچسپ سوال کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ’ کیا اُس کی بھی عزت کریں جس نے سب سے پہلے چمگادڑ کھائی تھی۔‘

کارتیک کے اس پر مزاح سوال کو پنجاب کی کترینہ کیف (شہناز گِل) سمیت ہزاروں مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا اور سوشل میڈیا صارفین اس سوال سے خوب محظوظ ہوئے
بعد ازاں کارتیک آریان کا نام گزشتہ رات ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنا رہا جس پر انہوں نے پریشان ہوتے ہوئے ایک اور ٹوئٹ کیا اور اپنے مداحوں سے سوال کیا کہ ’ پلیز مجھے کوئی بتا دو کہ شام سے کیوں ٹرینڈ ہو رہا ہوں، اب تو میری امی بھی پریشان ہو رہی ہیں۔‘

جس پر ہزاروں ٹوئٹر صارفین کی جانب سے جواب دیتے ہوئے کارتیک کو بتایا گیا کہ کیوں کہ وہ شہناز گِل کو فالو کرتے ہیں اور اُن کی پوسٹ پر کمنٹ بھی کیا ہے اس لیے ٹوئٹر پر اُن کے نام کا ٹرینڈ چل رہا ہے