کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں : نادیہ جمیل

موذی مرض کینسر کا شکار پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل کا کہنا ہے کہ کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی یادگار تصویروں پر مبنی ایک کولاج شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم سب کی ہی زندگیاں اختتام پذیر ہوں گی لیکن مجھے یقین ہے کہ کینسر میری زندگی کا اختتام نہیں
نہوں نے لکھا کہ یہ ایک طے شدہ حقیقت ہے کہ ہم ایک ترتیب سے اپنی زندگی گزارتے ہوئے اپنے اختتامی سفر کی طرف گامزن ہیں۔

نادیہ جمیل نے لکھا کہ ہماری زندگیوں کا سب سے دلچسپ پہلو یہ ہے کہ ہم اپنی ندگی میں آئی ہوئی پریشانیوں اور رکاوٹوں سے کیسے نپٹتے ہیں، اور یہ ہی رکاوٹیں ہمیں یاد دہانی کرواتی رہتی ہیں کہ زندگی ابھی ختم نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ وہ صبر سیکھنے اور اپنی زندگی کے ممکنہ خدشات سے نبردآزما ہونے کیلئے مسسل کوشش میں ہیں، جن میں فتح یاب ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیے: نادیہ جمیل میں کینسر کی تشخیص

واضح رہے کہ نادیہ جمیل میں رواں سال اپریل کے آغاز میں موذی مرض بریسٹ کینسر(چھاتی کا سرطان) کی تشخیص ہوئی تھی، جس کے بعد سے وہ اپنے علاج کی اطلاعات مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں