بابر اعظم نے انگلینڈ کیخلاف سیریز کو تاریخی قرار دیدیا

پاکستان ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کو تاریخی قرار دے دیا۔ گراؤنڈ میں پریکٹس کرتے بابر اعظم انگلش ٹیم کے خلاف اچھی کارکردگی کے لئے بھی پرعزم ہیں۔

دورہ انگلینڈ کے لئے قومی اسکواڈ کی ووسڑ میں پریکٹس جاری ہے۔ بابر اعظم کا کہنا ہے کہ گراؤنڈ میں واپس آنے پر بہت اچھا محسوس کر رہا ہوں۔ ان لمحات کو بہت مس کر رہا تھا
اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بابر اعظم نے لکھا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز تاریخی ہے اور وہ اس کے لئے پر عزم ہیں۔ دعا ہے کہ جلد سب کچھ پہلے کی طرح اور معمول کے مطابق ہوجائے۔

بابر اعظم نے گراؤنڈ میں پریکٹس کرتے ہوئے اپنی تصاویر بھی شیئر کی ہیں