پاکستان کرکٹ ٹیم کی ووسٹر میں ٹریننگ

پاکستان کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ کے شہر ووسٹر میں ٹریننگ کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔

پاکستان کرکٹ بوڑد کے مطابق قومی اسکواڈ انگلینڈ کے شہر ووسٹر میں آج 2 مختلف سیشنز میں ٹریننگ کرے گا، تین گھنٹے پر مشتمل پہلا سیشن مقامی وقت کے مطابق 10 بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا سیشن دوپہر 2 سے سہ پہر 5 بجے تک جاری رہے گا ۔

پاکستان کرکٹ بوڑد کے مطابق دونوں سیشنز میں قومی کرکٹرز بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کریں گے