سینی ٹائزر پینے سے 3 افراد ہلاک

امریکی ریاست نیو میکسیکو میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ہینڈ سینی ٹائزر پینے والے 3 افراد ہلاک اور ایک کی ہمیشہ کے لیے بینائی چلی گئی جبکہ 3 کی حالت نازک ہے۔

نیو میکسیکو کے محکمہ صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہینڈ سینی ٹائزر پینے سے ہلاک ہونے والوں میں میتھانول کی وجہ سے ایک کی بینائی بھی چلی گئی ہے جب کہ 3 کی حالت تشویشناک ہے جو زیر علاج ہیں۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ سینی ٹائزر کے بے جا استعمال سے گریز کریں اور اسے ہرگز نہ پیئیں۔

قبل ازیں امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے میکسیکو کی ایک کمپنی کی ہینڈ سینی ٹائزرز کی 9 مصنوعات پر پابندی عائد کرتے ہوئے کمپنی کو تمام پروڈکٹس مارکیٹ سے اٹھانے کی ہدایت کی تھی۔

Courtesy Jang news