ووسٹر میں بھی قومی اسکواڈ کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا

پاکستان کے بعد ووسٹر میں بھی قومی کرکٹ اسکواڈ کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آگئے۔

پاکستان کرکٹ اسکواڈ میں شامل 20 کرکٹرز اور 12 مینجمنٹ کے اراکین کے کوویڈ 19 ٹیسٹ منفی آگئے ہیں، اسکواڈ کے کوویڈ 19 ٹیسٹ گزشتہ روز ووسٹر میں ہوئے تھے۔

‏ 20 کھلاڑیوں اور 11 مینجمنٹ کے اراکین پر مشتمل پاکستان کرکٹ اسکواڈ 28 جون کو لاہور سے مانچسٹر پہنچا تھا، جہاں سے اسی شام اسکواڈ کو ووسٹر پہنچایا گیا، اسکواڈ 14 روز کا قرنطینہ مکمل کرے گا اور اس دوران و ٹریننگ کی بھی اجازت ہے۔

بولنگ کوچ وقار یونس نے انگلینڈ میں پاکستان ٹیم کو جوائن کیا، ان کا بھی کوویڈ 19 ٹیسٹ گزشتہ روز لیا گیا جو منفی آیا ہے۔

ٹیسٹ کے نتائج موصول ہونے کے بعد پی سی بی زرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 20 کھلاڑیوں اور 12 مینجمنٹ کے اراکین کے کوویڈ19 کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

اس طرح وہ اب احتیاطی تدابیر کے پروٹوکولز کے مطابق ٹریننگ کر سکیں گے، تاخیر سے اسکواڈ جوائن کرنے والے اسپنر ظفر گوہر اور فزیو کلف ڈیکن کے کورونا ٹیسٹ رپورٹس بھی جلد موصول ہو جائیں گی۔

‏انگلینڈ روانگی سے قبل بھی پاکستان اسکواڈ کے کورونا ٹیسٹ ہو ئے تھے، کھلاڑیوں اور مینجمنٹ کے اراکین کے دو مرتبہ ٹیسٹ منفی آنے کے بعد انگلینڈ جانے کا اہل قرار دیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ پاکستان میں موجود 6 قومی کرکٹرز کا بھی دوسرا کورونا وائرس ٹیسٹ منفی آگیا ہے، اب یہ کرکٹرز انگلینڈ جانے کے اہل ہیں، پی سی بی ان کرکٹرز کے سفری انتظامات میں مصروف ہے