انگلش پریمیئر لیگ: برنلے نے کرسٹل پیلس کو ایک۔صفر سے ہرادیا

انگلش پریمیئر لیگ میں برنلے نے کرسٹل پیلس کو ایک۔صفر سے ہرادیا۔ لیگ میں لیورپول 86 پوائنٹس حاصل کرکے پہلے ہی ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

انگلش پریمیئر لیگ میں برنلے اور کرسٹل پیلس کا میچ پہلے ہاف میں بغیر کسی گول کے برابر رہا۔

دوسرے ہاف میں بین می نے میچ کا واحد گول کرکے ٹیم کو فتح دلائی۔

اس فتح کے بعد برنلے کی ٹیم لیگ میں آٹھویں نمبر پر پہنچ گئی۔

لیورپول 86 پوائنٹس لے کر پہلے ہی ٹائٹل جیت چکی ہے۔

برنلے کے کوچ شان ڈائی چے کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اپنی محنت جاری رکھیں گے، کرسٹل پیلس کے خلاف فتح کے بعد ان کا ہدف شیفیلڈ یونائیٹڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینا ہے