بینک تعطیل سے متعلق اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان

مرکزی بینک سے جاری اعلامیہ کے مطابق بینک تعطیل کے موقع پر اسٹیٹ بینک کے تمام ملازمین اپنی دفتری ذمہ داریاں (کورونا وائرس کی حالیہ صورت حال میں تفویض کردہ، دفتر میں یا گھر سے کام کر کے) معمول کا کاروباری دن سمجھتے ہوئے انجام (علاوہ عوام سے لین دین) دیں گے۔

یکم جولائی کو تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائکروفنانس بینک اس روز عوام سے لین دین نہیں کریں گے تاہم بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائکروفنانس بینکوں کا عملہ دفتر حاضر ہوگا۔

دوسری جانب ٹریڈنگ کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 52 پیسے مہنگا ہوا، فاریکس ڈیلر کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 167.66 سے بڑھ کر
168.18 روپے پر بند ہوا ۔

Courtesy Ary News urdu