اسپینش لیگ: ریال میڈرڈ کی ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن

اسپینش کلب ریال میڈرڈ نے اسپانیول کو شکست دیکر لیگ میں ایک بار پھر ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی ہے، ریال میڈرڈ 71 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے جبکہ بارسلونا کے 69 پوائنٹس ہیں۔

اسپینش لیگ میں ریال میڈرڈ کے کا مقابلہ اسپانیول سے تھا، اسپانیول کی ٹیم لیگ ٹیبل پر آخری پوزیشن پر ہے لیکن اس نے چیمپیئن ٹیم کے خلاف بہتر کھیل پیش کیا۔

پہلے ہاف کے آخری لمحات میں کیس میرو نے گول کر کے ریال میڈرڈ کو برتری دلائی۔

دوسرے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بناسکی اس طرح ریال میدرڈ ایک۔صفر کی فتح کے بعد لیگ ٹیبل پر 71 پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر آگئی۔

بارسلونا 69 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور اٹلیٹیکو میڈرڈ 58 پوائنٹس بناکر تیسرے نمبر پر ہے۔