پاکستان ٹیم کا انگلینڈ میں پہلا کورونا ٹیسٹ کا عمل مکمل

پاکستان کرکٹ ٹیم کا انگلینڈ میں پہلا کورونا ٹیسٹ کا عمل مکمل ہوگیا، 20 کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ 12 آفیشلز کا بھی کورونا ٹیسٹ لیا گیا۔

انگلینڈ پہنچنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ان دنوں ووسٹر کے ایک ہوٹل میں قرنطینہ میں ہے، جہاں انگلینڈ میں قومی کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا جس کی رپورٹ کل تک متوقع ہے۔

کورونا ٹیسٹ کی وجہ سے پاکستان ٹیم آج مکمل آرام کرے گی، کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ آنے کے بعد پاکستانی ٹیم ووسٹرمیں ہی ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔

دوسری جانب پہلا ٹیسٹ مثبٹ اور دوسرا منفی آنے والے چھ کھلاڑیوں کے تیسرے ٹیسٹ آج لاہورمیں ہوئے، دوسری بار منفی ٹیسٹ آنے پر کھلاڑی کمرشل فلائٹ سے انگلینڈ جاسکیں گے۔

دورے میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی