نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں 88 فیصد پلیئرز مستفید ہوئے ہیں، ندیم خان

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس ندیم خان کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کنٹریکٹ میں کیٹیگریز متعارف کروانے کا مقصد کھلاڑیوں کو ان کی پرفارمنس اور کارکردگی کے مطابق معاوضے دینا ہے، اگر میچ فیس کم کی ہے تو میچز کی تعداد بھی بڑھائی ہے، جس سے پلیئرز کو نقصان نہیں ہوگا۔

ندیم خان نے میڈیا سے آن لائن گفتگو میں کہا کہ نئے ڈومیسٹک اسٹرکچر میں 88 فیصد پلیئرز مستفید ہوئے ہیں، پلیئرز کی کیٹیگریز کارکردگی اور سنیارٹی کی بنیاد پر بنائی ہیں۔ پچھلے سال جونئیر، سینئر سب کی تنخواہ برابر تھی جو غلط تھا کیوں کہ آف سیزن پلیئرز کیلئے پچاس ہزار تنخواہ ناکافی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میچ فیس کم کی لیکن میچز کی تعداد بڑھائی ہے، اس بار قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ ڈبل لیگ کی بنیاد پر ہوگا۔

ندیم خان نے مزید کہا کہ کلب کرکٹ کے آئین میں کسی کو کھیل سے نہیں روکا لیکن کلبس کی بعض درجہ بندی کردی ہے، ووٹنگ رائٹس اس کلب کے ہوں گے جو مطلوبہ معیار پر پورا ترے گا تاکہ فیصلہ سازی میں وہی لوگ آگے آئیں جو گراس روٹ پر اپنا کلب ٹھیک طرح چلاسکتے ہیں۔ اس سے معاملات درست سمت میں جائیں گے