ECO چیمبر کی اسپیشلایز ڈ کمیٹی برا ئے صنعت سر ما یہ کاری اور ایس ایم ایز کا اجلا س بذریعہ ویڈ یو لنک ہو ا۔

ECO چیمبر آف کامر س اینڈ انڈ سٹر ی کی خصو صی کمیٹی برا ئے صنعت، سر مایہ کاری اور ایس ایم ایز کا اجلاس بذریعہ ویڈ یولنک ہو ا جس میں ممبر ممالک افغا نستا ن، ایران، تر کی، پاکستان کے چیمبر ز کے نما ئند وں اورECO ٹر یڈ اور ڈویلپمنٹ بینک نے شر کت کی۔ اس میٹنگ میں فیڈرشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے نائب صدرسلطا ن رحمان، کمیٹی کے کنو ینرابرار احمد اور ممبر مبشر بٹ نے شر کت کی۔ شیخ سلطا ن رحمان نے اپنے بیا نیہ میں کہاکہ صنعت معیشت کا حقیقی شعبہ جس کے دوسرے شعبہ جا ت کے سا تھ backwardاور forward روابط ہیں۔ بد قسمتی سے COVID-19نے پاکستان کی معیشت کو دو سرے ممالک کی طر ح متا ثر کیا جس سے پاکستان کی معا شی نمو، صنعتی پیداوار بر آمدات، تر سیلا ت زر، ٹیکس محصولا ت اور سپلا ئی چین متا ثرہو ئی۔ شیخ سلطا ن رحمان نے حکومت پاکستان اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جا نب سے لیے گئے صنعت و سرمایہ کاری کے لیے اقدامات سے آگا ہ کیا جس میں شعبہ Equipmentکی فر اہمی اورLife Saving میڈ یسن اہم ہیں۔ انہو ں نے مزید کہاکہ ایف پی سی سی آئی نے ایک بین الا قوامی سروے کروایا اپنی غیر ملکی مشنز کی مددسے جس کا مقصد مختلف ممالک کی صنعت و سر مایہ کاری پرCOVID-19کے اثرا ت کا جا ئز ہ لینا ہے۔ ابرار احمد کنو ینراسپیشلائز ڈ کمیٹی بر ائے صنعت و سر مایہ کاری اور ایس ایم ایز (پاکستان) نے بھی پاکستان حکومت کی جا نب سے لیے گئے اقدامات جیسا کہ شر ح سو د میں کمی، قر جو ں کی ادا ئیگیوں، میں التوا، اجرتو ں اور تنخواہو ں کی ادائیگی کے لیے صنعتو ں کو نرم قرضہ جا ت کی فرا ہمی، ایس ایم ایز کو مراعا تی قر ضہ جات اہم ہیں۔ انہو ں نے پاکستان اور دیگر ممالک کے در میا ن ٹیکسٹائل اور دیگر شعبو ں میں مشترکہ منصوبوں پر بھی زور دیا۔ اجلا س کے دوران شر کا ء نے وبا ئی امراض سے متعلقہ experienceاور اپنی حکومت کی طر ف سے تجا رت صنعت کو سہو لیا ت فر اہم کر نے کے لیے اقدامات سے متعلق آگا ہ کیا اس کے علاوہ ECOسر مایہ کاری کا نفر نس حلا ل انڈ سٹر ی کے فرو غ، ویز ا پا لیسی میں نر می، ایس ایم ایز سے متعلقہ مسا ئل، با رٹر تجا رت کو فرو غ دینے اور سر حدی تجا رت کو فر وغ دینا، رہداری معا ہد ے پر عمل در آمد اور تجا رتی میلو ں کے انعقاد سے متعلق بھی تبا دلہ خیال کیا گیا۔

ڈاکٹر اقبال تھہیم
سیکر یٹری جنرل ایف پی سی سی آئی