منال خان کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ منال خان کی انٹرنیٹ پر ویڈیو عام کرنے کا سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک پر بنائی گئی پہلی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوگئی۔

سوشل میڈیا سائٹس پر مقبول منال خان کی ٹک ٹاک ویڈیو میں اداکارہ لپ سنکنگ کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

منال خان نے ٹک ٹاک پر مقبول جملے ’ہم لڑکیوں کو منانا آسان کام تھوڑی ہے، کبھی کبھی تو ہمیں خود ہی نہیں پتہ ہوتا کہ ہمارا موڈ کس بات پر خراب ہے
گہرے سبز رنگ کی فراک میں ملبوس اداکارہ منال خان کی اس پہلی ٹک ٹاک ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے خوب پذیرائی مل رہی ہے اور ویڈیو پر دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا سائٹس پر منال خان فعال ہیں اور مداحوں سے رابطے میں بھی رہتی ہیں۔

اداکارہ آج کل ڈرامہ ’جلن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں