سجاد علی نے پرانا گانا نئے انداز میں گا لیا

پاکستان میوزک انڈسٹری کے لیجنڈری گلوکار سجاد علی نے اپنا پرانا گانا ’تیری یاد‘ نئے انداز میں گا کر مداحوں کے دل جیت لیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے سجاد علی نے ایک مختصر ویڈیو شئیر کی جس میں وہ گاڑی میں بیٹھے اپنا پرانہ گانا سُر سے گارہے ہیں
ویڈیو میں دیکھ جاسکتا ہے کہ گاڑی میں ایک جانب تو سجاد علی اپنی آواز کا جادو جگا رہے ہیں جبکہ دوسری جانب اُن کے بیٹے خوبی علی گٹار پر اپنے فن کا مظاہرہ کررہے ہیں
دونوں باصلاحیت اور اپنے فن کے ماہر باپ بیٹے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر خوب پزیرائی مل رہی ہے
سجاد علی کا نئے انداز میں گایا گیا اپنا گانا ’تیری یاد‘ 2002 میں ریلیز ہونے والے البم ’تیری یاد (دی کلیکشن)‘ میں شامل تھا