پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ-بزدلانہ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (مجید بریگیڈ) نے قبول کرلی۔

کراچی:( میاں طارق سے ) پاکستان کے معاشی حب اور سب سے بڑے شہر میں واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کا حملہ، حملےمیں سیکیورٹی اہلکاروں سیمت 5افراد جان بحق جبکہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد جہنم واصل ہو گئےذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے حملے کے بعد سیکورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں۔
فائرنگ کے تبادلے میں چاروں حملہ آور جہنم واصل اور کم از کم 5 افراد جان بحق ہو گئے ہیں ذرائع کے مطابق اسٹاک ایکسچینج میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ عمارت کو کلیئر کیا جا سکے

اسٹاک ایکسچینج حملے کے تین زخمی اور پانچ افراد کی لاشیں سول ہسپتال لائی گئیں۔
ایم ایس سول ہسپتال کےمطابق ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد شہید اور 4 دہشت گرد مارے گئے۔
جبکہ دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر بزدلانہ حملے کی ذمہ داری بلوچستان لبریشن آرمی (مجید بریگیڈ) نے قبول کرلی۔


——-

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی مذمت

* یہ واقعہ ملکی سلامتی اور معیشت پر حملے مترادف ہے، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

* وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس اور رینجرز کی طرف سے بروقت کارروائی کرنے کو سراہا

* وزیراعلیٰ سندھ نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مزید چوکس رہنے کی ہدایت دیدی

* وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن عناصر ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ

* واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ

———
گورنر سندھ عمران اسماعیل کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر فائرنگ اور دستی بم حملہ کا نوٹس

گورنر سندھ کی واقعہ کی شدید مذمت

آئی جی سندھ کو ٹیلی فون، واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب

اسٹاک ایکسچینج کو سکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے۔گورنر سندھ

اسٹاک ایکسچینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے – گورنر سندھ

—–
ملک کے معروف صنعتکار *میاں بلال اعجاز شفیع کی پاکستان کی معیشت کے مرکز پر دہشت گردی کی مذمت*
پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی میاں اعجاز شفیع مرحوم کے صاحبزادے میاں بلال اعجاز شفیع نے پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں دنیا کی بڑی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے سنگین واقعے کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت پر براہ راست حملے سے ملک دشمن قوتیں اور ان کے غیر ملکی آقاوں کے ناپاک عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں. مرحوم رکن قومی اسمبلی میاں اعجاز شفیع مرحوم کا خاندان کراچی اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی کے افسوسناک واقعے میں شہید اور زخمی ہونےوالے ہموطنوں کے لواحقین کے دکھ میں برابر کا شریک ہے. اللہ تعالی تمام مرحومین کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام سے نوازے، زخمیوں کو صحت یاب کرےاور ان کے تمام اہل خانہ کو صبر جمیل کا حوصلہ دے آمین۔
منجانب: رابطہ آفس میاں بلال اعجاز شفیع الحمرا سوسائٹی ٹیپو سلطان روڈ کراچی۔رابطہ:03332277800
——-
وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کی کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مزمت

۔وزیراعلئ کا دہشت گردی کی کاروائ میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

۔وزیراعلئ کا سیکیورٹی فورسز کو بروقت اور موثر کاروائ پر خراج تحسین

۔دہشت گرد ی کی کاروائ پاکستان کے امن اور معاشی سرگرمیوں کو سبوتاژ کرنے کی مزموم سازش ہے۔وزیراعلئ بلوچستان

۔ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے۔وزیراعلئ

۔وزیراعلئ کا شہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اور شہداء کے درجات کی بلند ی کی دعا
——-
صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کی کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت

صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کا دہشت گردی کی کاروائی میں جانی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار

صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند کاشہداء کے خاندانوں سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار اور شہداء کے درجات کی بلند ی کی دعا