آئی سی سی نے وہاب ریاض کے شاندار اسپیل کی یاد تازہ کردی

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے وہاب ریاض کی سالگرہ کے موقع پر اُنکے کیرئیر کا شاندار پرفارمنس کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دے دی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آئی سی سی نے اپنے تصدیق شدہ اکاؤنٹ سے 2015 کے ورلڈ کپ میں وہاب ریاض کی جانب سے شین واٹسن کو کراوائے گئے شاندار اسپیل کی مختصر ویڈیو شیئر کی
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف بہترین اور عمدہ بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بالر وہاب نے تاریخ رقم کی تھی۔

میچ کے دوران آسٹریلیا کے کھلاڑی شین واٹسن اور وہاب ریاض کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

واضح ریے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی دوڑ سے باہر کردیا تھا۔