گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کی رہائش گاہ آمد

گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جماعت اسلامی کے سابق امیر سید منور حسن کی رہائش گاہ آمد

*سید منور حسن کے انتقال پر ان کے صاحبزادے سید طلحہ حسن سے اظہار تعزیت،درجات کی بلندی کے لئے دعا

*امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق ،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے

*سید صاحب سیاست میں شرافت کا پیکر تھے – گورنر سندھ

*راست گوئی ان کا سب سے بڑا وصف تھا۔گورنر سندھ

*سیاست کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات کی ترویج میں بھی سید صاحب نے نمایاں کردار ادا کیا۔گورنر سندھ

*سید منور حسن کے سیاسی مخالفین بھی ان کی دیانت اور اصول پسندی کے معترف ہیں۔گورنر سندھ

*ان کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلا ایک طویل عرصہ تک پر نہیں کیا جاسکے گا۔گورنر سندھ

اللّہ تعالی ان کے لواحقین اور معتقدین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔گورنر سندھ