بلاول بھٹو زرداری کا عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی -جمہوری وطن پارٹی کے راہنما شاہزین بگٹی کو فون

اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی کو فون

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اسفند یار ولی میں بجٹ کو مسترد کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اسفند یار ولی کا کرونا وائرس کی وباء کو قابو کرنے میں حکومتی نااہلی پر تشویش

اسلام آباد: عمران خان کی حکومت پر سے عوام کا اعتماد ختم ہوچکا ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: حکومت ہر محاذ پر ناکام ہوچکی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی گفتگو

اسلام آباد: کوئی شعبہ ایسا نہیں کہ جہاں حکومت نے اپنی نااہلی کے ریکارڈ قائم نہ کئے ہوں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: غریب آدمی تباہ ہورہا ہے اور عمران خان کو آئین پر تنقید سے فرصت نہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: راتوں رات پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مافیا کو فائدہ پہنچایا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد عوام میں مزید مایوسی پیدا ہوگئی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور اسفند یار ولی کے درمیان آئندہ ہفتے ہونے والی اے پی سی کے حوالے سے بھی مشاورت

—-
اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جمہوری وطن پارٹی کے راہنما شاہزین بگٹی کو فون

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے 18ویں آئینی ترمیم پر شاہزین بگٹی کے مؤقف کو سراہا

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی این ایف سی ایوارڈ سے متعلق مؤقف پر شاہزین بگٹی کی ستائش

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا جمہوری اور عوامی بیانئیے کو اختیار کرنے پر شاہزین بگٹی سے اظہار تشکر

اسلام آباد: چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمہوری وطن پارٹی کے راہنما شاہزین بگٹی کے درمیان جلد ملاقات پر اتفاق