صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت

جی ڈی اے کے چیف کوارڈینیٹر اور این پی پی کے سیکرٹری جنرل نعیم الرحمان نے تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی برادری نے ہمیشہ سیاسی جماعتوں کی رہنمائی کی ہے اور تحریک انصاف کے رہنما کی جانب سے صحافی پر تشدد ناقابل قبول عمل ہے نعیم الرحمان نے کہا کہ جی ڈی اے اور این پی پی صحا فی برادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہماری وزیراعظم سے اپیل ہے کہ اس معاملے پر نوٹس لے کر اس واقعے میں ملوث رہنما کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ آئندہ کسی کی یہ جرت نہ ہوسکے کہ وہ کسی صحافی پر تشدد کرے