شاہ رخ خان گھر پر ہی شوٹنگ میں مصروف

بالی ووڈ انڈسٹری کے معروف اداکار شاہ رخ خان عالمی وبا کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ کے باعث لاک ڈاؤن کے پیش نظر گھر پر ہی شوٹنگ میں مصروف ہیں ۔

عالمی وبا کے باعث دنیا بھر میں اس وقت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ آفس کے کام گھر سے کرنے پر مجبور ہیں، شاہ رخ خان کو بھی گھر پر ہی کام کرتا دیکھ کر مداح حیران رہ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حال ہی میں شاہ رخ خان کو اپنے عالیشان گھر ’منت‘ کی بالکونی میں شوٹنگ کرتے دیکھا گیا ہے۔
ھارتی میڈیا میں زیر گردش تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنہری شام کے اوقات میں کنگ خان کسی پروجیکٹ کی شُوٹنگ میں مصروف ہیں، ساتھ ہی ایک اور شخص بھی دکھائی دے رہا ہے جس نے اُن کیلئے مائیک تھاما ہوا ہے۔

اپنے پسندیدہ اداکار کو طویل مدت بعد یوں سامنے دیکھ کر پرستار پرجوش ہوگئے اور اُن کے نئے پروجیکٹ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

اس سے قبل شاہ رخ خان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے فنڈز اکھٹا کرنے کیلئے متعدد ویڈیوز بنا چکے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران ہی اداکار اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے ہمراہ ایک گانے ’سب ٹھیک ہوجائے گا‘ کی ویڈیو میں بھی جلوہ گر ہوئے تھے