علی ظفر نے مالی کی جگہ سنبھال لی

عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے از خود تنہائی اختیار کیے پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار علی ظفر نے لاک ڈاؤن کے دوران مالی کی جگہ سنبھال لی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر علی ظفر نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں گلوکار اپنے گھر کے گارڈن میں مالی کا کام کرتے نظر آرہے ہیں۔
تصویر پوسٹ کرتے ہوئے علی ظفر نے مالی کے کام کو مشکل ترین قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ’باغبانی کرتے ہوئے جب آپ اپنی بیگم کے ہاتھوں پکڑے جاؤ تو پھر ایسے بھاگا جاتا ہے۔‘

علی ظفر نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’اگر آپ کے گھر میں مالی کی نوکری کی جگہ خالی ہو تو آپ اپنے بھائی یعنی مجھ سے رابطہ کریں، آپ کا بھائی مالی کی نوکری کرنے کے لیے حاضر ہے۔‘

گلوکار نے صارفین کو تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اُن کی پوسٹ پر نازیبا الفاظ استعمال کرنے سے اجتناب کیا جائے۔

اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ہیش ٹیگ BhaiHazirHai اور Gardening بھی استعما ل کیے
واضح رہے کہ اِس سے قبل نامور گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے نے لاک ڈاؤن کے دوران حجام کی دُکان بند ہونے کی وجہ سے خود ہی گھر میں حجامت شروع کردی تھی۔

شہزاد رائے نے اپنی ایک انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا تھا کہ ’کوویڈ 19 نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا، بڑی مشکل سے میں نے گھر میں اپنے سَر کے بال کاٹ لیے ہیں اور اب میرے سَر کا بوجھ ہلکا ہوگیا۔