عائشہ خان نے مداح کی کلاس لے لی

پاکستان شوبز انڈسٹری کو خیر باد کہنے والی خوبرو ورسٹائل اداکارہ عائشہ خان کی اپنے شوہر میجر عقبہ اور بیٹی ماہ نور کے ہمراہ وائرل ہونے والی تصویر پر تنقید صارف کو مہنگی پڑگئی۔

عائشہ خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصاویر میں اُن کی بیٹی کا چہرہ نظر نہیں آرہا ہے کیونکہ عائشہ خان نے اپنی بیٹی کے چہرے پر مختلف ایموجیز لگائے ہوئے ہیں
اس تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’بیٹی کا چہرہ چھپانے کا کیا مقصد ہوسکتا ہے۔ صارف نے پاکستان کا موازنہ مغرب سے کرتے ہوئے لکھا کہ مغرب میں خواتین اپنے بچوں کی تصویریں دیواروں پر لگاتی ہیں جبکہ یہاں ہم دیسی بچوں کے چہرے ایسے چھپا رہے ہیں جیسے کسی اور کے بچے ہی نہیں ہیں۔‘

عائشہ خان نے صارف کی بے جا تنقید کا جواب دیتے ہوئے لکھا کہ ’انتہائی عزت و احترام کے ساتھ عرض ہے کہ اگر مجھے کوئی تصویر اچھی لگے گی تو میں پوسٹ کروں گی
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’تصویر پوسٹ کرتے وقت ماہ نور کا تصویر میں شامل ہونا یا نہ ہونا بھی انہی کی مرضی پر منحصر ہے۔‘

سابقہ اداکارہ نے صارف کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آپ تصویر شیئر کئے جانے کی وجہ سے بالکل نہیں سمجھ پائے۔

انہوں نے بتایا کہ اس تصویر کو شئیر کرنے کا مقصد یہ تھا کہ لوگوں کو معلوم ہوسکے کہ نومولود بچی کے ساتھ تصویر کھنچوانا کتنا مشکل ہ
واضح رہے کہ حال ہی میں عائشہ خان نے بیٹی اور شوہر کے ہمراہ تصویر شئیر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’ہم ماہ نور کے ساتھ تصویر کھینچوانے کی کوشش کر رہے تھے لیکن ماہ نور تو ایڈجسٹ ہی نہیں ہو پارہی تھی۔‘

اُنہوں نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’چار تصاویر خراب کرنے کے بعد آخر کار ماہ نور پانچویں تصویر میں ایڈجسٹ ہوہی گئی