کراچی۔ پریس ریلیز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میں ہی پیٹرولیم مافیا اور ذخیرہ اندوز بیٹھے ہیں

کراچی۔ پریس ریلیز۔ تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خان وردگ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت میں ہی پیٹرولیم مافیا اور ذخیرہ اندوز بیٹھے ہیں جنہوں نے عالمی مارکیٹ میں خام تیل جب 21 ڈالر فی بیرل پر گیا تو پاکستان میں پیٹرولیم کی درآمد پر پابندی لگواکر پیٹرول کی قلت پیدا کرائی اور اپنے پاس وافر ذخائر کو مہنگے داموں فروخت کرکے خوب مال بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت نے اسی مافیا اور ذخیرہ اندوزوں کو راتوں رات مزید نوازنے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ کردیا اور ہر حکومت کی طرح اسکے جواز کے طور پر چین اور بھارت میں پیٹرول کی قیمتوں کی مثالیں دی جارہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت پیٹرولیم میں تجربہ کار لوگوں کی ضرورت ہے جو ذخیرہ اندوزوں اور مافیاز کو ناکام بناکر ملکی مفادات اور عوام کو تمام ممکن سہولت فراہم کرسکیں۔ نااہل لوگوں نے ملک میں تماشہ لگارکھا ہے۔
رحمت خان وردگ