سکھ یاتریوں کیلئے کرتارپور راہداری کھولنے کی تیاری کرلی : وزیرخارجہ

پاکستان کا کورونا کےباعث بند کرتارپورراہدری کھولنے کی تیاری کرلی گئی ، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ پاکستان سکھ یاتریوں کیلئے کرتارپورراہداری کھولنے کے لیے تیار ہے ، دنیا بھرمیں عبادت گاہیں کھولی جارہی ہیں ، پاکستان بھی بھارت کی جانب سے کرتاپورراہداری 29 جون کوکھول دے گا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کرتاپورراہداری کھولنے کا فیصلہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کےموقع پرکیاگیا ہےدفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے اپنے فیصلے سے ہندوستان کو آگاہ کر دیا ہے، کورونا وباء کے پھیلاؤ کے خدشات کے پیش نظر کرتارپور راہداری 16 مارچ کو بند کر دی گئی تھی ۔ دفتر خارجہ کے مطابق پوری دنیا میں مذہبی مقامات کھلنے کے بعد کرتارپور راہداری کھولنے کیلئے ضروری اقدامات کیے ہیں، پاکستان نے ہندوستان کیساتھ صحت رہنما اصولوں پر عملدرآمد، ضابطہ کار طے کرنے کی دعوت بھی دے دی۔ مارچ کے وسط میں پاکستان نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں بھارت اور دیگر ممالک کے ساتھکرتار پور راہداری سمیت مغربی سرحد کے ساتھ بند کردی تھی۔

Courtesy Gnn News