امید ہے سندھ حکومت جلد کے فور منصوبے کی رپورٹ وفاق کو بھیجے گی: اسد عمر

کراچی میں پیر صاحب پگار سے ملاقات کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا۔ پیر پگارا صاحب سے ملاقات میں سندھ کے مسائل پربات ہوئی۔ سندھ حکومت اپنے مخالفین پر دباو ڈالتی رہی ہے۔ وزیراعظم ملک کے ہر حصےاور ہر زبان کی نمائندگی کرتے ہیں۔اسد عمر نے کہا کہ ملکی مفاد کی خاطر کام کرنے والے دباوَ کے باوجود کھڑے ہوئے ہیں۔فواد چوہدری کے انٹرویو سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ فوادچودھری جو ذکر کررہے تھے مجھے اس کا نہیں پتہ، موجودہ کابینہ ماضی کی کابینہ سے بہت مختلف ہے جس میں ہر کسی سے مشاورت اور تجویز لی جاتی ہے۔
اس موقع پر بات کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ کنگری ہاوس سے ہمیشہ محبت ملتی ہے،پیرپگارا سے ہمیشہ سیاسی رہنمائی حاصل کی ہے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا ہم یہاں جب بھی آتے ہیں قیاس آرائی شروع ہوجاتی ہیں کہ روٹھوںکو منانے آئے ہیںلیکن یہ وہ گھر ہے جو کبھی ہم سے نہیں روٹھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے معاملات پر ہمیشہ پیر پگارا سے مشاورت کی، پیر صاحب بڑے آدمی ہیں ڈانٹ بھی دیں تو گلہ نہیں ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ مویشی منڈیاں لگنے سے کورونا کے مزید پھیلاوکا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی نہیں بلکہ فلاحی تبدیلی آرہی ہے، وفاق صوبے کی ترقی کے لیے اپنا کردار ادا کرتارہے گا

Courtesy gnn urdu