بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کی شدید مذمت

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیرمعمولی اضافے کو مسترد کردیا

ایک ایسے وقت میں جب عوام کو مزید ریلیف کی ضرورت تھی، پیٹرول مہنگا کرنا غریب دشمنی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ کرنے والے ماضی میں معمولی اضافوں پر تنقید کرتے رہے ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈال کر عمران خان اپنی نااہلی کی وجہ سے ڈوبتی معیشت کو سہارا نہیں دے سکتے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پیٹرول سستا کروا کر ذخیرہ کروایا اور پھر مہنگا کرکے عمران خان نے مافیا کو فائدہ پہنچایا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

سلیکٹڈ وزیراعظم کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

جب پیٹرول سستا کیا تو قلت پیدا کی گئی اور کم قیمتوں کے ثمرات بھی عوام تک نہ پہنچ سکے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری

پیٹرول سستا ہونے سے کچھ سستا نہیں ہوا تھا مگر مہنگا ہونے سے مزید مہنگائی ضرور ہوگی، یہی نیا پاکستان ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری